یوم پاکستان کی تقریب میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میںمنعقد ہو گی

بدھ 22 مارچ 2017 19:41

چیچہ وطنی۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی روایتی تقریب حسب معمول میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میںمنعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جس میں چیئر مین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں پرچم کشائی کریں گے ۔صبح 8بجے پرچم کشائی کی تقریب بلدیہ سبز زار میں منعقد ہو گی ۔جہاں پولیس اور رضا کار قومی پرچم کو سلامی پیش کریں گے ۔بعدازاں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات ملی نغمے پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :