لیہ، طالب علم کے اندھے قتل کامعمہ حل،چچاکابیٹاقاتل نکلا،پولیس نے گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی

بدھ 22 مارچ 2017 19:41

لیہ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ضلع پولیس لیہ نے اندھاقتل ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ علاقہ تھا نہ کروڑ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا دلخراش وقوعہ ہوا تھاجو ضلعی پولیس نے ٹریس کرلیا۔ دسویں جماعت کا طالب علم چچا زاد بھائی قاتل نکلا ۔ملزم کا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ،چچا کا گھر اکیلا پا کر ملزم چوری کی نیت سے داخل ہوا ۔

مقتول کے اچانک گھر داخل ہونے پر حملہ آور ہو کر قتل کردیا، ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء نے یہ بات ملزم کی گرفتار کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔انہوںنے بتایاکہ 3مارچ کو چک نمبر 105ٹی ڈی اے تھانہ کروڑ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم حارث جاوید جس کی عمر 13سال تھی کو دن دیہاڑے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

کم سن بچے کے قتل کادلخراش وقوعہ پر پولیس تھانہ کروڑ نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر91تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302کے تحت درج کرکے وقوعہ کے روز ہی سے تفتیش و تحقیق کا آغاز کر دیا۔

ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی کروڑ منور بزدار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ڈی پی او نے وقوعہ اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایاکہ وقوعہ کے روز ابتدائی تحقیقات سے ہی وقوعہ میں مقتول کے کسی فیملی ممبر کے ملوث ہونے کا شک ہوا کیونکہ مقتول کے والدین کی علاقہ میں کسی سے کوئی رنجش سامنے نہ آئی تھی۔

ڈی پی او نے بتایاکہ قاتل چچا زاد بھائی میں محمد طلحہٰ ستار دسویں جماعت کا طالب علم ہے وقوعہ کے روز مقتول گھر میں اکیلا تھا اور گھر سے باہر قریبی دکا ن سے اپنے لیے کچھ خریدنے گیا چچا کا گھر اکیلا پا کر ملزم چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہو ااورکمرہ میں موجودآہنی الماری سے چوری کی واردات کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک مقتول حارث جاوید کے گھر آجانے پر ملزم اس پر حملہ آور ہو گیا اور گلہ دبا کر گرا دیا جس سے مقتول نیم بے ہوش ہوگیا ملزم طلحہ ستار نے اس ڈر سے کہ ہوش میں آکر حارث جاوید مقتول چوری کے متعلق گھر والوں کو نہ بتادے ملزم نے اسی کمرہ میں موجودقینچی سے گردن کاٹ کر قتل کردیا ۔

ڈی پی او نے مزیدبتایاکہ دوران تفتیش ملزم کا دیگر غیر اخلاقی میںملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :