چمن ،گرلزسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ، عمارت کو نقصان پہنچا

بدھ 22 مارچ 2017 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) چمن کے گرلز اسکول کے باہر بارودی مواد کے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔اسکول میں قبل ازوقت چھٹی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکاخیز موادعلیزئی گرلز ہائی اسکول کے بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیاگیا تھا۔دھماکے سے اسکول کی دیوارکونقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اوراسکول میں قبل ازوقت چھٹی دے دی گئی۔واقعے کے بعد اسکول کے ا?س پاس سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اورمشتبہ افرادکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :