کوئٹہ ،تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 22افراد زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 19:39

کوئٹہ ،تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، خواتین ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کوئٹہ میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر کوئٹہ سے پشین جانے والی مسافر بس اوور ٹیک لیتے ہوئے تیزرفتاری کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے باعث بس تباہ ہوگئی اور اس میں سوار بائیس افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مغربی بائی پاس پر تیزرفتاری کے باعث آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :