آصف زرداری نے بھی حسین حقانی سے لاتعلقی ظاہر کر دی

بدھ 22 مارچ 2017 19:33

آصف زرداری نے بھی حسین حقانی سے لاتعلقی ظاہر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی حسین حقانی سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حسین حقانی خود کو واشنگٹن کا فلسفی اور لابیسٹ سمجھتے ہیں ان کی پاکستان مخالف باتوں سے اتفاق نہیں ہے۔جو کام لینا تھا امریکہ میں سفیر لگا کر لے لیا اب ان سے ملنا نہیں چاہتا۔