پیمرا کی جانب سے بچوں کے چینل ’ڈسکوری کڈز‘ کو لینڈنگ رائٹس کے لائسنس کا اجرا

بدھ 22 مارچ 2017 19:29

پیمرا کی جانب سے بچوں کے چینل ’ڈسکوری کڈز‘ کو لینڈنگ رائٹس کے لائسنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے ملک میں بچوں کے لئے مثبت ،صحتمند اور معلوماتی تفریحی مواقع فراہم کرنے کی خاطر بین الاقوامی ٹی وی چینل ’ڈسکوری کڈز‘کو لینڈنگ رائٹس کے لائسنس کا اجرا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیمرا چیئرمین ابصار عالم نے بدھ کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز میںلائسنس کے اجرا کے موقع پر میسرز ون ورلڈ الائنس پرائیویٹ لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد انیس علی سے ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ ’ڈسکوری کڈز ‘ کے ذریعے بچوں کو صحتمند اور مثبت تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔

مذکورہ لائسنس کے اجرا سے پاکستان میں لینڈنگ رائٹس کے ذریعے نشریات دکھانے والے بین الاقوامی ٹی وی چینلوں کی تعداد 24ہوجائیگی۔ پاکستان کے طول وعرض میں معیاری تفریح کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری میں سرمایہ کاری پر مائل کرنے کے لئے پیمرا نے حال ہی میں اپنی لینڈنگ رائٹس پالیسی میں متعدد اصلاحات متعارف کروائی ہیں ۔ اسی پالیسی کی وجہ سے ملک میں ٹی وی ناظرین کو ایچ ڈی کوالٹی کے علاوہ معیاری معلومات، تفریح اور تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :