پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں،دونوں ممالک نے آزمائش اور مشکل لمحات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،آج کا دن ترقی پذیر ممالک میں صاف پانی کی رسائی تک کی اہمیت کا اجاگر کرتا ہے، پاکستان میں سعودی عرب نے 70 ملین ریال صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کئے ہیں

سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی کا عالمی یوم آب کے حوالے سے تقریب سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان میں متعین سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں۔دونوں ممالک نے آزمائش اور مشکل لمحات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،آج کا دن ترقی پذیر ممالک میں صاف پانی کی رسائی تک کی اہمیت کا اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان میں سعودی عرب نے 70 ملین ریال صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کئے ہیں۔وہ بدھ کو یہاں انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم آب کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سعودی سفیر عبداللہ مرزوک نے کہا ہے کہہر گزرتے دن کے ساتھ پانی انتہائی نایاب ہوتا جا رہا ہے۔ہمارے خطے میں پانی قلت بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی بچت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم آب منانے پت اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں۔

ہمارا تعلق ایسی زمین سے ہے جہاں صاف پانی کی بہت اہمیت ہے، پانی کا تحفظ سب انسانوں پر لازم ہے، اقوام متحدہ نے آج کا دن پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مقرر کیا،آج کا دن ترقی پذیر ممالک میں صاف پانی کی رسائی تک کی اہمیت کا اجاگر کرتا ہے، سعودی حکومت نے بھی فراہمی و نکاسی آب پر خطیر رقم خرچ کی ہے، پاکستان میں سعودی عرب نے 70 ملین ریال صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب دوست ممالک ہیں جنھوں نے ہر موقع پر ایکدوسرے کا ساتھ دیا، (ع ع)