یوم پاکستان پریڈ، تینوں مسلح افواج کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار چین اور سعودی عرب کے فوجی دستے شامل ،ترک ملٹری بینڈ بھی خصوصی شرکت کرے گا

دیکھنے آنے والے مہمانوں کو،، پہلے آئیے پہلے پائیے ،، کی بنیاد پر نشستیں مل سکیں گی‘ پریڈ ایونیو میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی ،گیس سلنڈروں والی گاڑیوں کو بھی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، تقریب صبح ساڑھے آٹھ بجے شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ میںشروع ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 19:29

یوم پاکستان پریڈ، تینوں مسلح افواج کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار چین اور ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان پریڈ دیکھنے کیلئے آنے والے مہمانوں کو،، پہلے آئیے پہلے پائیے ،، کی بنیاد پر نشستیں مل سکیں گی‘ یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار دوست ملک چین اور برادر ملک سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔ ترکی کا ملٹری بینڈ بھی اس بار 23 مارچ کی پریڈ میں خصوصی شرکت کرے گا ، پریڈ ایونیو میں آج موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ‘ اس طرح گیس سلنڈروں والی گاڑیوں کو بھی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، مہمانوں سے گاڑیوں سے گیس سلنڈرز اتار کر لانے کے بارے میں کہا گیا ہے مہمانان کے داخلے کے لئے دعوت نامے کے ساتھ قومی شناختی کارڈز /سروس کارڈز دکھانا لازمی ہوگا ۔

(جاری ہے)

وی آئی پی مہمانوں سے بھی خلاف ضابطہ مواد نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ دعوت نامہ کے مطابق تقریب صبح ساڑھے آٹھ بجے شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ میںشروع ہوجائے گی مسلح افواج سے مدعو مہمانان فوجی وردی اور میڈلز کے ساتھ اسی طرح سویلین قومی لباس اور سوٹ زیب تن کرکے میں تقریب میںشرکت کر سکیں گے۔ ڈریس کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق مہمانان کالی شیروانی / اچکن اور کالی واسکٹ کرتہ ‘ قمیض شلوار زیب تن کر کے تقریب میں شرکت کر سکے گے۔

سیکیورٹی ضابط کار پر عملدرآمد کے سلسلے میں مہمانوں سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے دعوت نامے میں درج ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ موبائل ٹیلیفونز، ویڈیو و آڈیو کیمرے ہینڈ بیگز،پاکٹ ریڈیوز ، برقی آلات ، واکی ٹاکی لانے پر پابندی ہو گی۔ لیڈیز بیگز اور پرس چیکنگ کے بعد لائے جا سکے گے ۔

مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریب سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل صبح 7 بجے پریڈ ایونیو پہنچ جائیں اس کے بعد آنے کی اجازت نہیں ہو گی اور مرکزی دروازے بند کر دیئے جائیں گے پوری قوم جمعرات کو 77 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منائے گی، مسلح افواج کی پریڈ کی مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت اعلی سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے 70 ویں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار دوست ملک چین اور برادر ملک سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔ ترکی کا ملٹری بینڈ بھی اس بار 23 مارچ کی پریڈ میں خصوصی شرکت کرے گا۔ پریڈ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، غیرملکی سفارت کار اور اعلی عسکری و سول حکام بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پاک فوج کی خواتین کا دستہ بھی پریڈ کا حصہ ہو گا۔ فلائی پاسٹ میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور پاک بحریہ کے جاسوس اور نگرانی کرنے والے طیارے شریک ہوں گے۔ پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن بھی فضائی کرتب کا مظاہرہ کرے گی۔ میزائل دستوں میں غزنوی، ابدالی، نصر اور کروز میزائل بھی شامل ہوں گے۔…(رانا+اع)