جعفرآباد ،دومسافروین میں تصادم ،ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 19:14

جعفرآباد۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) جعفرآباد میں دو مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں ایک خاتون سمیت سا ت مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جعفرآباد میں سوہنی پور کے مقام پر جیکب آباد سے اوستہ محمد اور اوستہ محمد سے جیکب آباد جانی والی دو مسافر وینیں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر زخمیوں کوطبی امدادکے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں سکینہ ،غفور ،امیر ،رحمان ،شبیر ،فاروق اور ایوب شامل ہیںدو زخمیوں کو نازک حالت میں سندھ کے ہسپتال لاڑکانہ ریفر کردیاگیا ہے۔ ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :