آپریشن کے دوران لسانیت کی بنیاد پر کوئی تفریق یا زیادتی نہیں ہونی چاہئے، وزیراعلی سندھ کی آجی جی کو ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 19:12

آپریشن کے دوران لسانیت کی بنیاد پر کوئی تفریق یا زیادتی نہیں ہونی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان اور اعجاز بلوچ نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پی پی پی کی آرگنائیزیشن اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ کراچی میں پشتونوں کی غیر ضروری گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پشتون ہمارے بھائی ہیں، کراچی کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ میں اُن کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کے خلاف کوئی تفریق یا زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کی خود نگرانی کریں گے، اگر اس قسم کی کوئی زیادتی ہوئی ہے تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :