آئی جی سندھ نے بیورو چیف اے پی پی سے رقم چھیننے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب

بدھ 22 مارچ 2017 19:12

آئی جی سندھ نے بیورو چیف اے پی پی سے رقم چھیننے کے واقعہ کا نوٹس لے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے بیورو چیف پرویز اسلم سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھیننے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق خبر رساں ادارے کے بیورو چیف پرویز اسلم سے منگل کے روز شاہ فیصل کے علاقے میں مبینہ بینک ڈکیتی کے واقعہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :