سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ مراد علی شاہ

بچوں کی بہتر نشوونما کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں، پانی سے متعلق جو سندھ کی صورتحال ہے وہی پورے ملک کی ہے‘ مردم شماری پر وفاق کو خط لکھا مگر مثبت جواب نہیں ملا‘ چاہتے ہیں عوام کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 19:07

سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے‘ بچوں کی بہتر نشوونما کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں پانی سے متعلق جو سندھ کی صورتحال ہے وہی پورے ملک کی ہے‘ مردم شماری پر وفاق کو خط لکھا مگر مثبت جواب نہیں ملا‘ چاہتے ہیں عوام کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے ماضی سے متعلق جو سندھ کی صورتحال ہے وہی پورے ملک کی ہے بچوں کی بہتر نشونما کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں ملک کے 48 فیصد بچوں کی نشونما نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر وفاق کو خط لکھا مگر مثبت جواب نہیں ملا چاہتے ہیں عوام کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ وفاق سے ایک بار پھر کہتا ہوں مردم شماری کو شفاف رکھیں۔

متعلقہ عنوان :