انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن انڈر 23- گیمز ایبٹ آباد کے مختلف گرائونڈ پر شروع ہو گئے

بدھ 22 مارچ 2017 19:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا حکومت کے زیرانتطام انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن انڈر 23- گیمز بدھ سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد میں شروع ہو گئے۔ مختلف گیمز میں ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے 500 سے زائد کھلاڑی 15 مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے نمائندوں نے بتایا کہ ان 15 گیمز میں فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک، والی بال، باسکٹ بال، جوڈو کراٹے، ریسلنگ، کبڈی، اتھلیٹکس، لانگ ٹینس کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فٹ بال کے مقابلے کنج گرائونڈ، ہاکی کے مقابلے اقبال ہاکی سٹیڈیم، بیڈمنٹن، سکواش اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے سٹی سپورٹس کمپلیکس، جمناسٹک ہاکی سٹیڈیم، والی بال جی پی جی سی، باسکٹ بال جی پی جی سی، جوڈو کراٹے اور ریسلنگ جلال بابا آڈیٹوریم، کبڈی بار کلب، اتھلیٹکس جی سی منڈیاں اور لانگ ٹینس پی آئی پی ایس میں منعقد ہوں گے۔ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے کہا کہ ان گیمز کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور اپنے ضلع کا نام پورے صوبہ میں روشن کرے گا۔

متعلقہ عنوان :