تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول پر برقرار ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی

بدھ 22 مارچ 2017 19:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول پر برقرار ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی کا سامنا ہے، ڈیم سے پانی کا اخراج آمد کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول 1380 فٹ پر برقرار ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 16500 کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج آمد کے مطابق جاری ہے۔

بجلی کی موجودہ صورت حال سے متعلق بتایا گیا کہ پاور ہائوس میں بجلی کی پیداوار 600 میگاواٹ ہے، 7 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ 7 یونٹ بند ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ اپریل اور مئی میں ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے جس کے بعد ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :