اسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ موادکی تشہیرکیخلاف تحریری فیصلہ جاری

فیس بک پرتوہین آمیزموادسےمتعلق اگلی سماعت میں فیصلہ کریںگے،سوشل میڈیاپرتوہین رسالت اورفحش موادکی تشہیرکوکرائمزایکٹ میں شامل کریں،عدالت کاتحریری حکم نامہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2017 18:26

اسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ موادکی تشہیرکیخلاف تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) : اسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ موادکی تشہیرکیخلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا،سوشل میڈیاپرتوہین رسالت اور فحش موادکی تشہیرکوکرائمزایکٹ میں شامل کریں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تحریری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔جس میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کوبھی شامل کیاجائے۔عدالت نے حکم دیاکہ توہین رسالت اور فحش موادکی تشہیرکوکرائمزایکٹ میں شامل کریں۔سماعت کے دوران جسٹس شوکت نے ریمارکس میں کہا کہ فیس بک پرتوہین آمیزموادسے متعلق اگلی سماعت میں فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :