لاہور ہائیکورٹ کی پی ٹی آ ئی کے عبدالعلیم خان کی الیکشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت

بدھ 22 مارچ 2017 19:03

لاہور ہائیکورٹ کی پی ٹی آ ئی کے عبدالعلیم خان کی الیکشن کیخلاف درخواست ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی الیکشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی جس میںسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی عبد العلیم خان کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا ہے،سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کا جواب داخل کرنے کیلئے مزید مہلت مانگی جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 دنوں کی مہلت دے دی اور پابند کیا کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل کیا جائے۔

درخواست گزار علیم خان کی جا نب سے ایڈووکیٹ انیس ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔سردار ایاز صادق کی جانب سے ایڈووکیٹ زاہد حامد عدالت میں پیش ہوئے۔سردار ایاز صادق کے وکیل نے اس درخواست کو باقی تمام درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے جواب سے یہ معاملہ مشروط کردیا۔