سپریم کورٹ کی 5 لاپتہ بچوں کے مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 19:03

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے بچوں کی گمشدگی کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے 5 لاپتہ بچوں کے مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںچیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالتی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 5 لاپتہ بچوں کی تفتیش کیلئے مہلت دی جائے ۔ جس پر سپریم کورٹ نے تفتیش کیلئے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :