لاہورہائیکورٹ ، بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری کیخلاف درخواست پر محکمہ اوقاف پنجاب سے جواب طلب

بدھ 22 مارچ 2017 18:53

لاہورہائیکورٹ ، بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری کیخلاف درخواست ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے تاریخی بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری کے خلاف درخواست پر محکمہ اوقاف پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے درخواست گزارپیر ایس اے جعفری وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ چودہ سال ہوگئے لیکن نعلین مبارک بازیاب نہیں کرائے جاسکی. 2001 میں برونائی میں نمائش میں نعلین مبارک بھجوائے گئے جہاں پر ایک نعلین مبارک فروخت کرکے ایک نعلین مبارک جعلی بنا کر لایا گیا اور اسے مسجد میں رکھوایا دیا گیا، نشاندہی کئے جانے پر چوری کئے جانے کا ڈرامہ رچایاگیا اور تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا جس کی نہ تو تحقیقات کی گئیں اور نہ ہی نعلین مبارک بازیاب کرائے گئے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نعلین مبارک بازیاب کرا نے کا حکم دے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، جس پرعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اپریل کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف ودیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :