اسد قیصر پر الزامات ایک سازش ہے، وزیر قانون

بدھ 22 مارچ 2017 18:47

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امورامتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے خلاف الزامات کو سازش قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بے بنیاد الزام تراشی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ اسد قیصر ایک انتہائی ایماندار سیاست دان ہیںجنہیں مخالفین بدنام کرکے پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا چاہتے ہیںمگر مخالفین اپنے پروپیگنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

بدھ کے روز پشاور اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی بصیرت اور صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو ایسے ہتھکنڈوںسے نہیں چھپایا جا سکتا اور عوام خود اچھے بُرے کی تمیز رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے قانونی مشاورت جاری ہے اور آخری حد تک قانونی جنگ لڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :