کیپٹل سٹی پولیس پشاور کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 4 اشتہاریوں سمیت 91جرائم پیشہ گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد،51 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں بھی گرفتار

بدھ 22 مارچ 2017 18:47

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی اورکینٹ کے مختلف تھانہ جات کی حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان سمیت 91جرائم پیشہ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی جبکہ51 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروںکو بھی حراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سٹی اورکینٹ کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان سمیت 91جرائم پیشہ،مشتبہ ، ومنشیات فروشوںکوگرفتار کرکے انکے قبضے سے 2عدد بندوق ،7عدد پستول،3عدد میگزین ،135 عددمختلف بور کے کارتوس، اور 3 کلو چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ 51 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروںکو بھی گرفتار کرلیاگیا۔