ڈپٹی کمشنردیرلوئر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ کمیٹی کااجلاس

بدھ 22 مارچ 2017 18:47

دیرلوئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنرلوئردیرعطاء الرحمن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ کمیٹی کااجلاس منعقدہوا،جس میں ای ڈی اوحافظ محمدابراہیم،ڈی ڈی اوعلی حیدر،ای ڈی اوفی میل مسرت بیگم اوراسٹیبلشمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لوئردیرکے مختلف سکولوںکی کارکردگی، بنیادی سہولیات،فرنیچر اورچاردیواری اوردیگرامورکاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بند سکولوں، اساتذہ کی چھٹیوں اور طلباء کی حاضری پر بھی رپورٹ پیش کی گئیاور مانیٹرینگ ٹیم کی پیش کردہ رپورٹس پر بحث کی گئی۔