عوام کی خدمت کا وژن لے کر سیاست میں آئے، عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے وسائل میں رہ کر بلدیاتی اداروں کے مسائل کو حل کریں گے بلوچستان کے بلدیاتی نمائندون کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی چیئرمین ضلع کونسل سبی وپیپلز پارٹی کے رہنما ملک قائم الدین دہپال سے گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 18:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر سیاست میں آئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے وسائل میں رہ کر بلدیاتی اداروں کے مسائل کو حل کریں گے بلوچستان کے بلدیاتی نمائندون کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین ضلع کونسل سبی وپیپلز پارٹی کے رہنما ملک قائم الدین دہپال سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے وفاقی حکومت کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں جو دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف ووزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث عوامی مسائل ومشکلات کا ازالہ کررہے ہے تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے ہمیںکرسی عزیز نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی خوشحالی کو اپنا مقصد بنایا ہے بلوچستان ماڈل صوبہ بنانے کیلئے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہے جن میں خاص کر سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہ کر سبی سمیت بلوچستان بھر کے بلدیاتی اداروں کے مسائل کو حل کررہی ہے وسائل میں رہ کر آپ کے مسائل کو حل کریں گے اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سبی و پیپلز پارٹی کے رہنما ملک قائم الدین دہپال نے وفاقی وزیر مصوبہ بندی ترقی اصلاحات احسن اقبال کو سبی کے مسائل و بلدیاتی اداروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے تبایا کہ ضلع سبی تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ ہے جس میں مسائل ہی مسائل ہیںبلدیاتی اداروں کی بدولت مسائل کو حل کرنے کے مواقع مل سکتے تھے تاہم سبی سمیت بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملک بھر میں سب سے پہلے ہوئے جس کو تین سال سے زائد عرصہ بیت گئے مگر آج تک منتخب نمائندوں سمیت عوام بھی ترقی خوشحالی کے ثمرات سے محروم رہے بلدیاتی انتخابات میں جہاں عوام نے اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپنے نمائندے منتخب کئے اور ان سے اپنے مسائل کو حل کرنے کی امیدیں وابستہ کی لیکن منتخب نمائندے حکومتی اور بیوروکریسی کی جنگ میں ترقی کے تمام ثمرات سے یکسر محروم رہے اپنے اختیارات کو بھی استعمال کرنے سے قاصر نظر آنے والے نمائندے حکومتی فنڈز کے منتظر گزشتہ تین سال نظر آتے ہے کئی نمائندے تو عوام کی باتیں سن سن کر دل برادشتہ ہوکر کنارہ کشی کرنے پر بھی مجبور ہو چکے ہیں چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی میں صرف پیدائش سرٹیفیکٹ پر دستخط یا جھگڑوں کی صورت میں تھانوں میں عوامی خدمت کرتے دیکھائی دیتے ہیں سبی سمیت بلوچستان بھر میں سٹرکیں بدحال آب نوشی کا مسئلہ گھمبیر صفائی کی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس سے لوگوں کے مسائل ومشکلات بھی بڑھتے جارہے ہے امید کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں اپنا رول پلے کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی فراہمی ممکن بنائیں گے تاکہ جس مقصد کولے کر بلدیاتی اداروں میں آئے ان کو پورا کیا جاسکے ۔