ماضی کے نت نئے تجربات نے ہمیں بد امنی ، انتشار اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا، وطن کیلئے قائد کا خواب جمہوریت ،امن، ترقی اور بھائی چارے پر مبنی تھا، اور ان خوابوں کی تعبیر کو بہتر اندازِ جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام

بدھ 22 مارچ 2017 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی کے نت نئے تجربات نے ہمیں بد امنی ، انتشار اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا، وطن کیلئے قائد کا خواب جمہوریت ،امن، ترقی اور بھائی چارے پر مبنی تھے اور ان خوابوں کی تعبیر کو بہتر اندازِ جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے،ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے اور اس کا بہترین طریقہ ہے کہ ہم اپنے اپنے مقام پر محنت اور لگن سے اپنے فرائض ادا کرتے جائیں اور جیو اور جینے دو کے اصول سے روگردانی نہ کریں۔

سید خورشید احمد نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اج کا دن تجدید عہد کا دن اور اپنے ان محسنوں کو یاد کرنے کا بھی دن ہے جنہوں نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں ازادی کی نعمت سے نوازا اور ہم دنیا کے نقشے پر ایک ازاد اور خودمختار قوم بن کر ابھرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ازای کے بعد ہم امن و انصاف‘ ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں‘ ہماری ازادی ہے‘ اور ہماری شان ہے، لہذا اس ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے اور اس کا بہترین طریقہ ہہ ہے کہ ہم اپنے اپنے مقام پر محنت اور لگن سے اپنے فرائض ادا کرتے جائیں اور جیو اور جینے دو کے اصول سے روگردانی نہ کریں۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں سیدوری اور ائین سے انحراف نے ہمیں اپنی منزل سے دور کیا لیکن اب اگر ہم نے یہ عہد کر لیا کہ ہم قائد کے اصولوں کے مطابق اگے بڑھیں گے اور انصاف ، امن اور جمہوریت سے روگردانی نہیں کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم منزل مراد کو حاصل نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جمہوریت میں مزید بہتری اور نکھار ائے گا کیوں کہ ترقی کا عمل جمہوریت کے تسلسل سے جڑا ہوا ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ماضی کے نت نئے تجربات نے ہمیں بد امنی ، انتشار ،علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے قائد کا خواب جمہوریت ،امن، ترقی اور بھائی چارے پر مبنی تھے اور ان خوابوں کی تعبیر کو بہتر اندازِ جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔(ار)