آغا خان کی متاثر کن اور متحرک قیادت میں ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ، فائو نڈیشن اور ہیلتھ سروسز کی جانب سے پاکستان میں مہیا کی جانے والی سماجی و اقتصادی خدمات لائقِ تحسین ہیں

صدر ممنون حسین کی آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ شیرعلی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 18:35

آغا خان کی متاثر کن اور متحرک قیادت میں ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ، فائو نڈیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان کی متاثر کن اور متحرک قیادت میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک ، آغا خان فائو نڈیشن اور آغا خان ہیلتھ سروسز کی جانب سے پاکستان میں مہیا کی جانے والی سماجی و اقتصادی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں ایوان صدر آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ شیرعلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر آغا خان کی طرف سے مبارکباد کا خط پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں اے کے ڈ ی این کی مسلسل مصروفیات سے ملک کے بنیادی ڈھانچے اور عوام کی زندگیوں میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے۔ صدر ممنون حسین نے آغا خان کے دادا سر سلطان شاہ آغا خان کا بحیثیت آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر، ان کی صلاحیتوں اور تحریک پاکستان میںان کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

حافظ شیر علی نے پاکستان میں جاری مختلف شعبوں اور خصوصی طور پر ہائی ایکسی لینس سکول اسلام آباد کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا خصوصی منصوبوں پر ۱۱ جولائی2017 کو آغاخان کی ڈائمنڈ جوبلی کے دن کام کا آغاز کیا جائے۔صدر ممنون حسین نے آغا خان کو ان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :