Live Updates

نیا پاکستان بنانے والوں کا نام گینزورلڈ ریکارڈ بک میں جانا چاہیے،نوازشریف سے 50 سال کا ریکارڈ مانگنے والے اپنا ڈھائی سال کا ریکارڈ دینے سے گریز کر رہے ہیں،پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا،عمران خان انکاری ہیں،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان نے کرپشن کا نہیں احتساب کمیشن کا خاتمہ کیا،عمران خان نے سیاست میں اوئے کا کلچر متعاوف کروایا،عمران خان پر تنقید کی جائے تو بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں،وزیراعظم نے پرویز مشرف کی ڈیل کی پیشکش سے انکار کردیا تھا

،پرویز مشرف کو چاہیے کہ وہ واپس آکر عدالتوں میں پیش ہوں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور مصدق ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 18:35

نیا پاکستان بنانے والوں کا نام گینزورلڈ ریکارڈ بک میں جانا چاہیے،نوازشریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور مصدق ملک نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کا نام گینزورلڈ ریکارڈ بک میں جانا چاہیے،نوازشریف سے پچاس سال کا ریکارڈ مانگنے والے اپنا ڈھائی سال کا ریکارڈ دینے سے گریز کر رہے ہیں،پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا،عمران خان اس سے انکاری ہیں،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان نے کرپشن کا نہیں احتساب کمیشن کا خاتمہ کیا،عمران خان نے سیاست میں اوئے کا کلچر متعاوف کروایا،دوسروں پر الزامات لگانا اور گالیاں دینا عمران خان وطیرہ ہے،عمران خان پر تنقید کی جائے تو بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف نے پرویز مشرف کی ڈیل کی پیشکش سے انکار کردیا تھا،پرویز مشرف کو چاہیے کہ وہ واپس آکر عدالتون میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاکہ نجم سیٹھی کیس میں عدالت میں عمران خان کو 46بار بلایا گیا،مگر پیش نہیں ہوئے،عمران خان آج تک اپنے پارٹی لیڈر اکبر ایس بابر کے الزامات کے جواب نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو غیرمہذب قرار دیا ہے،نیا پاکستان بنانے والوں کا نام گینزورلڈ ریکارڈ بک میں جانا چاہیے،غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں اثاثے ظاہر کرنے کی مجاز تھی۔

دانیال عزیز نے کہاکہ نوازشریف سے پچاس سال کا ریکارڈ مانگنے والے اپنا ڈھائی سال کا ریکارڈ دینے سے گریز کر رہے ہیں،عمران خان پر تنقید کی جائے تو بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں،پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان کو ہرصورت میں سچ بولنا پڑے گا،عمران خان جھوٹ بولنے کا رویہ ترک کریں کیونکہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سیاست میں اوئے کا کلچر متعاوف کروایا،عمران خان سیاسی جماعتوں کو برا بولنے کا رویہ ترک کریں،دوسروں پر الزامات لگانا اور گالیاں دینا عمران خان وطیرہ ہے،دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اور خود تلاشی سے بچتے ہیں،ایک سیٹ کی دعویدار جماعت نے الیکشن چوری کا الزام لگایا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ ہم عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے،عمران خان نے 90دن میں خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا،خیبرپختونخوا میں آج تک احتساب کمیشن کا چیئرمین نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا،عمران خان اس سے انکاری ہیں،اسد قیصر کے خلاف الزامات لگنے کے بعد تحقیقات شروع ہوگئی ہیں،کرپشن کے خلاف عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔مصدق ملک نے استثنیٰ وزیراعظم کا حق تھا،مگر انہوں نے نہیں لیا،عمران خان نے کرپشن کا نہیں احتساب کمیشن کا خاتمہ کیا،عمران خان کے جھوٹ کا پول کھولنے کیلئے تمام قانونی طریقے اپنائیں گے،وزیراعظم نوازشریف نے پرویز مشرف کی ڈیل کی پیشکش سے انکار کردیا تھا،مشرف دور میں محمد نوازشریف کو زبردستی ملک سے باہر بھیجا گیا،وزیراعظم چاہتے تھے کہ ملک میں رہ کر مقدمات کا سامنا کریں گے،پرویز مشرف کو چاہیے کہ وہ واپس آکر عدالتوں میں پیش ہوں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات