کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اے پی پیکے بیورو چیف سے رقم چھینے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 22 مارچ 2017 18:35

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا  اے پی پیکے بیورو چیف سے رقم چھینے والے ملزمان ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر افسر عمران، جنرل سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے بیورو چیف پرویز اسلم سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھیننے کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور مسروقہ رقم برآمد کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اے پی پی کے بیورو چیف منگل کے روز شاہ فیصل کالونی میں واقع میزان بینک کی برانچ سے رقم لے کر باہر نکلے تو بینک کے اندر موجود ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر مسلح ملزمان ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ سیکیریٹری کے یوجے شعیب احمد نے پرویز اسلم سے رابطہ کرکے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :