پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے

بدھ 22 مارچ 2017 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شعبہ ویجیلنس ، الیکٹریکل ، مکینکل ، انجینئرنگ ، ٹریفک و کمرشل کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

الیکٹریکل شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس کیپٹن ریٹائرڈمحمدآصف نے ریلوے میں1985میں بطور اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر کراچی سے ملازمت کا آغاز کیا ۔ ریلوے کی مختلف ڈویژنوں میں ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر ، چیف الیکٹریکل انجینئر، ڈائریکٹرسکولز، ڈائریکٹر آئی ٹی اور آخر کار ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس ریلوے ہیڈکوارٹرزگراں قدر خدمات سرانجام دے کر ریٹائر ہوگئے۔ قائمقام چیف ایگزیکٹوآفیسر مقصودالنبی اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کی محنت اور دیانتدار کو سراہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیااور ان کی باقی زندگی کے لیے بھی بہتری کی دعا کی۔ آخر میں انہیں ریلوے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :