تر ک کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفعادہ کریں‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

بدھ 22 مارچ 2017 18:04

تر ک کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفعادہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سوا چار ارب روپے کی لاگت سے گلبرگ میں 28منزلہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹوئن ٹاور کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹرفرموں کی پری کوالیفکیشن اور ان سے پیشکشوں کی طلبی کا عمل عنقریب شروع کیا جا رہا ہے ۔ ترک کمپنیوں کی طرف سے منصوبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدمہ کیا جائے گا اور انہیں تمام ممکن رعائتیں دی جائیں گی ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے اس امر کا انکشاف گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو لاہور میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروباری منصوبوں کے مواقع کے بارے میں بریفنگ کے دوران کیا جس کا اہتمام ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور چیف انجینئر اسرار سعید بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنر ل ایل ڈی اے نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں مکانات کی ضرورت ہے ‘ترک کمپنیاں لوکاسٹ ہائوسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک پر عمل درآمدکے بعد ترک کمپنیاں پاکستان اور ترکی کے درمیان دیر پا تعائون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مزید منصوبے شروع کر سکتی ہیں۔