رواںسال 25دسمبرکو اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کیلئے تیز ی سے کام کیا جائے ‘ خواجہ احمد حسان

بدھ 22 مارچ 2017 18:04

رواںسال 25دسمبرکو اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کیلئے تیز ی سے کام کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ اور نج لائن منصوبے پر عمل درآمد کے دوران شہریوں کی سہو لت اور سیفٹی کو اولین ترجیح دی جائے منصوبے کے تکمیل شدہ حصوں سے فوری طور پر ملبہ ہٹا کر شہریوں کو آمدورفت میں حائل مشکلات دور کی جا ئیں ‘ واسا‘پی ٹی سی ایل اور یوٹیلیٹی سروسز سے متعلقہ دیگر محکمے مین ہولز پر کورز کی موجودگی یقینی بنائیں ۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر منصوبے پر بھر تی کئے جانے والے نئے مزدورں اور کارکنوں کی سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے اور اس سال 25دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کا آپریشن شروع کرنے کے لئے تمام ممکن ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا61.3فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 78فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا47.25فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا68.3فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 51.6فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایم پی اے چودھری شہباز ‘میئر لاہور مبشر جاوید‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور ‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو112 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :