پاکستانی قوم کو ایک بار پھر23مارچ 1940والا آج جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ‘اعجاز چوہدری

پاکستانی قوم کوکرپٹ ، بد دیانت ٹولے سے نجات اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہونا ہو گا ‘رہنما پی ٹی آئی

بدھ 22 مارچ 2017 18:04

پاکستانی قوم کو ایک بار پھر23مارچ 1940والا آج جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری کہاہے کہ پاکستانی قوم کو ایک بار پھر23مارچ 1940والا آج جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے پاکستانی قوم کوکرپٹ ، بد دیانت ٹولے سے نجات اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہونا ہو گا ، کرپشن ،دہشت گردی اور کرپٹ عناصر کے خاتمہ سے ہی قائد کے پاکستان کی تکمیل شروع ہو گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قراردار پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے پاکستانی قوم کو مثالی اتحاد پیدا کرنا ہو ہو گا ہم وہی قوم ہے جس نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کے قیام کے خواب کو پورا کیا تھا قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن پاکستان بنا کر دیا اور انہوں نے حصول پاکستان کے لئے انتھک محنت کی ہم پیارے وطن پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستانی قوم ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے اور ہمیں قردار پاکستان کی روشنی میں مملکت خداداد پاکستان کو پروان چڑھانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مفکر پاکستان علامہ اقبال کا شاہین بننا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے جد و جہد کر رہی ہے اور کمزور کو طاقت ور طبقے کے برابر کھڑا کرنا چاہتی ہے، ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی کے قیام کے لئے بھرپور سیاسی جدو جہد کر رہی ہے۔