چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت ضلعی عدلیہ کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

بدھ 22 مارچ 2017 17:59

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت ضلعی عدلیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت پنجاب کی ضلعی عدلیہ کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار سید خورشید انور رضوی، ممبر انسپکشن ٹیم محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج بشریٰ زمان، ایڈیشنل سیشن ججز شازیب سعید، اشفاق خان، سینئر سول جج سید علی عباس اورسول جج شازیہ منور مخدوم سمیت ایڈوائزری کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جوڈیشل افسران کیلئے ٹرانسفر پالیسی، جینڈرڈائیورسٹی پالیسی اور پنجاب جوڈیشل سروسز ایکٹ2017 کے ڈرافٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈوائزری کمیٹی نے جوڈیشل افسران کیلئے ٹرانسفر پالیسی اور ڈائیورسٹی پالیسی کے مجوزہ ڈرافٹس قابل عمل قراردے دئیے، جن کی حتمی منظوری فاضل چیف جسٹس دیں گے۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر حکم امتناعی سے متعلق57544 میں 48025 پٹیشنز کے فیصلے کرنے پر جوڈیشل افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :