یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام گیتوں بھری شام کا انعقاد

بدھ 22 مارچ 2017 17:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام گیتوں بھری شام کا انعقادکیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ 23 مارچ تجدیدِ عہدکا دن ہے جس میں ہرپاکستانی کوجذبہ حب الوطنی کے تحت ملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول میں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔نوجوان گلوکارعمران رشدی اوردیگرنے ملی نغمیں اورگیت پیش کرکے ملک کا خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرفنکاروں میں اعزازی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :