دنیا کے 100حکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزادیوں کی فہرست جاری ،مریم نواز کا نام شامل،نمایاں تذکرہ
مریم نواز نے 2013 کی انتخابی مہم میں اپنے والد کی کامیابی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ، وہ شریف خاندان کی چیئرٹی تنظیموں کا بھی اہم حصہ ہیں، مریم نوازان دنوں پاکستان مسلم لیگ کی دائیں بازو کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھری ہیں،برطانوی جریدے کی رپورٹ فہرست میں ایونکا ٹرمپ ،ترکی،روس،انگولا،تاجکستان اور کیوبا کے صدور کی بیٹیوں کے نام بھی شامل
بدھ 22 مارچ 2017 17:46
(جاری ہے)
برطانوی جریدے نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مریم نواز نے 2013 کی انتخابی مہم میں اپنے والد کی کامیابی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ۔
وہ شریف خاندان کی چیئرٹی تنظیموں کا بھی اہم حصہ ہیں اور ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہیں ۔ نشریاتی ادارے کے مطابق مریم نوازان دنوں پاکستان مسلم لیگ کی دائیں بازو کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں ، وہ ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھری ہیں ۔ رپورٹ میںترک صدر کی بیٹی کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ 31سالہ سمعیہ اردگان ترک صدر رجب طیب اردگان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنھیں وسیع پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے ۔انکے والد طیب اردگان نے اپنی بیٹی کو ’’میری غزال‘‘ سے تشبیہ دی ہے جس کا مطلب ترکی میں خوبصورت اور قیمتی ہے ۔43سالہ اسابیل ڈاس سینٹووس انگولا کے صدر جوز ایڈوار ڈو کی سب سے بڑی بیٹی ہیں جو 1979سے ملک میں حکمرانی کررہے ہیں۔ اسابیل ڈاس سینٹووس سرکاری آئل کمپنی کی سربراہ ہیں اور افریقہ کی امیر ترین خاتون اور پہلی خاتون ارب پتی ہیں جن کی دولت 3.2بلین ڈالر سے زائد ہے ۔فہرست میں تاجکستان ،کیوبا کے صدر کی بیٹاں بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.