عارضی بے گھر افراد کی واپسی جلد جلد یقینی بنانے کیلئے طریقہ کار سے ہٹ کر قلیل مدت کیلئے ملازمین کی بھرتی کی گئی ،اس کیلئے این ٹی ایس کی شرائط نرم کی گئی ہیں‘ معمول کے ملازمین کی بھرتیوں کے ضمن میں این ٹی ایس کی شرط لازمی ہے

وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امو رعبدالقادر بلوچ کاقومی اسمبلی میںتوجہ مبذول نوٹس کا جواب

بدھ 22 مارچ 2017 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ریاستوں و سرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی ان کے گھروں میں واپسی کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار سے ہٹ کر قلیل مدت کیلئے ملازمین کی بھرتی کی گئی ہے جس کے لئے این ٹی ایس کی شرائط نرم کی گئی ہیں‘ معمول کے ملازمین کی بھرتیوں کے ضمن میں این ٹی ایس کی شرط لازمی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قیصر جمال کے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی خدمات کے بغیر فاٹا سیکرٹریٹ میں بھرتیوں کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا کے منصوبوں میں بھرتیوں کے لئے این ٹی ایس کی شرط نرم کی گئی ہے۔ باقی معمول کے مطابق بھرتیوں میں این ٹی ایس ٹیسٹ لازمی ہے۔ توجہ مبذول نوٹس پر قیصر جمال کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا میں ملازمین کی بھرتیاں کے پی کے حکومت کے ذریعے ہوتی ہیں۔ ٹی ڈی پیز کو ان کے علاقوں میں بھیجنا ہے اس لئے ہم نے قلیل مدت کے لئے بھرتیوں کے حوالے سے این ٹی ایس کی شرط نرم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :