آسٹریلین ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں موسم بہار میں آسٹریلیا دن 2017ء منایا

بدھ 22 مارچ 2017 17:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) آسٹریلین ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں موسم بہار میں آسٹریلیا دن 2017ء منایا۔موسیقی کی پرفارمنس کے زریعے پاکستان اور آسٹریلیا کے مشترکہ اور متنوع ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔ موسیقی کی پار فارمنس میں پاکستانی نڑاد آسٹریلوی گلوکار / گیتکار محمود خان اور لیف لارسن میوزک سنٹر ہنزہ کے طلباء کی رباب اور ستار پہ روایتی برکشکسی موسیقی شامل تھی۔

لاہور سیتعلق رکھنے والے محمود سڈنی اوپیرا ہاؤس میں براہ راست ریکارڈ کئے گئے گانی'لائک آ رور' کی وجہ سے آسٹریلوی موسیقی چارٹ پہ2009ء میں نمبر ون پر رہے۔ محمود نصرت فتح علی خان کے ساتھ ان کی ریکارڈنگ کی لئے پاکستان میں جانے جاتے ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ اس سال کیآسٹریلیا ڈے کی تقریبکا موضوع آسٹریلیا اور پاکستان کی ثقافت کو سراہنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ممالک کی درمیان مضبوط لوگوں کے لوگوں سے روابط اور پاکستان کے وجود اور ہمارے سفارتی تعلقات کے سترویں سال کو منانے کا ایک اچھا موقع ہے۔"آسٹریلیا دنیا میں سب سے ثقافتی اور لسانی متنوع قوموں میں سے ایک ہے۔ ایک تارک وطن کو ایک نئی زندگی ہر 1 منٹ اور 29 سیکنڈ میں ایک نیا امیگرنٹ آسٹریلیا پہنچ رہا ہے۔ جہاں سے ایک ہی.آسٹریلیا کے 24 ملین لوگوں کی طرف سی مقامی زبانوں سمیت تقریبا 400 مختلف زبانیں اجتماعی طور پہ بولی جاتی ہیںاور ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا کی75 فی صد آبادی آسٹریلیا کے علاوہ کسی دوسری ملک کے نسب کے ساتھ شناخت رکھتی ہے۔

محترمہ ایڈمسن نے کہا کہ 55000 سے زائد پاکستانی نژاد افراد آسٹریلیا میں رہتے اور کام کررہے ہیں۔ یہ لوگ اور ہمارے عوای روابط اور ثقافت کا مشترکہ تنوع آسٹریلیا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :