ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایاجائے گا

بدھ 22 مارچ 2017 17:36

ملتان۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ملک بھرکی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں یوم پاکستان قومی جوش وجذبے اوراس عزم کے ساتھ منایاجائے گاکہ پاکستان کی خوشحالی ،سالمیت اورخودمختاری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیںگے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہوکرمسلح افواج اورحکومت کاساتھ دے گی ۔

(جاری ہے)

قومی تعطیل کے باوجود 23مارچ کو زکریایوینورسٹی ،ہائیکورٹ ،ضلع کونسل کارپوریشن اوردیگرسرکاری اداروں اورتمام تعلیمی اداروںمیں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی ۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں نے بھی اس قومی دن کے شایان شان مذاکروں ،سیمینارز ،مشاعروں اوردیگرتقریبات کااہتمام کیاگیاہے ۔ یوم پاکستان کے موقع پرتمام اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے ۔جبکہ ریڈیواورٹیلی ویژن پربھی خصوصی پروگرام نشرکئے جائیں گے ۔پاکستان ٹیلی ویژن اورریڈیوپاکستان ملتان ،ایف ایم 101اورایف ایم 93نے بھی اس دن کے حوالے سے خصوصی پروگرام تیارکئے ہیں ۔