سپریم کورٹ نے نارتھ کراچی ٹاؤن کا ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

یہ کیسے ہو سکتا ہے رفاعی کاموں کیلئے مخصوص کی جانے والی زمینیں بیچ دی جائیں،جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

بدھ 22 مارچ 2017 17:35

سپریم کورٹ نے نارتھ کراچی ٹاؤن کا ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے نارتھ کراچی ٹاؤن میں رفاعی فلاٹوں پر تجاوزات سے متعلق دائر درخواست پر حکومت سندھ ،کے ڈی اے اور نارتھ کراچی ٹاون شپ سے ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی جسٹری میں جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کی عدالت میں نارتھ کراچی ٹاون شپ میں رفاعی پلاٹوں پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی ٹاون شپ میں رفاعی زمینوں پر چائنہ کٹنگ کی جارہی ہے ،قبضہ مافیا کی جانب سے رفاعی زمینوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ رفاعی کاموں کے لئے مخصوص کی جانے والی زمینیں بیچ دی جائیں ۔ کراچی میں جہاں خالی زمین نظر آتی ہے قبضہ مافیا بیچ دیتی ہے۔ کراچی کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔حکومت کچھ ہوش کے ناخن لے ،عدالت نے حکومت سندھ کے ڈی اے ناتھ کراچی ٹاون شپ سے ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :