سندھ ہائیکورٹ کا ملزم ندیم کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سب انسپکٹر اعظم چوہدری کو گرفتارکرنے کا حکم

آپ کے پاس کتنی گاڑیاں اور کتنے اثاثے ہیں،10سال سے سی ٹی ڈی میں کس بنیاد پر تعینات ہیں،چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس

بدھ 22 مارچ 2017 17:32

سندھ ہائیکورٹ کا ملزم ندیم کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملوث ملزم ندیم کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سب انسپکٹر اعظم چوہدری کو گرفتار کرکے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو تفتیشی افسر کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں ائیرپورٹ حملہ کیس میں ملزمان سرمد صدیقی اور ندیم برگر کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزمان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی گارڈن کے سب انسپکٹر اعظم چوہدری ہمیں ہراساں کر رہا ہے اور ملزمان کی رہائی کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے وصول کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر اعظم چوہدری اور ایس ایس پی جنوبی پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ کے پاس کتنی گاڑیاں اور کتنے اثاثے ہیں۔ 10 سال سے سی ٹی ڈی میں کس بنیاد پر تعینات ہیں۔ آپ تو قانون بھی نہیں جانتے ایک طرف پولیس نوجوان شہید ہو رہے ہیں دوسری طرف کچھ کالی بھڑیں مال بٹورنے میں مصروف ہیں ۔عدالت نے سب انسپکٹر اعظم چوہدری کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی ٹی ڈی انچارج عامر فاروقی کو انکوائری مکمل کر کے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا