وانا، پاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،سکائوٹس فورس کے دو اہلکار شہید ،دو زخمی ہوگئے

بدھ 22 مارچ 2017 17:32

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں سکائوٹس فورس کے دو اہلکار شہید اور دو جوان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے قریب تحصیل برمل انگوراڈہ میں پاک افغان بارڈر کے نزدیک سکائوٹس فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی دھماکے کے نتیجے میں سکائوٹس فورس کے دو اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر وانا سکاوٹس کیمپ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا،دوسری جانب احمدزئی وزیرقبائیل بشمول عوامی نیشنل پارٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس وقت انگوراڈہ میں بارودی سرنک دھماکہ وانا میں پرامن حالات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، احمدزئی وزیرقبائیل نے اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گیٹ کو فوری طورپر کھولا جائے تاکہ لدھی ہوئی گاڑیوں میں باقی سامان اور سبزیاں گل سڑہونے سے بچ جائیں،عمل نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :