لاپتہ افراد بازیابی کیس ،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 22 مارچ 2017 17:32

لاپتہ افراد بازیابی کیس ،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز ،آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے 10لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی میرپور خاص ،ایس ایس پی عمر کوٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔بدھ کو سند ھ ہائی کورٹ میں 10لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہریوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے ۔عاصم حسین کو عمر کوٹ جبکہ ارسلان کو کراچی پولیس نے حراست میں لیا ۔لاپتہ شہری کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت نے فریقین کو دوہفتوں میں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی میرپور خاص ،ایس ایس پی عمر کوٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :