محکمہ تعلیم میںاچھے افسران تعینات کیے ہیں ، تعلیم کے معیار کو پرائمری سے لیکر سکینڈری تک بہتر کرنا ہے اب مجھے نتیجہ چاہیے ، وزیراعلیٰ سندھ

دکھ کی بات ہے 20ہزار سکولوں میں بیت الخلاء نہیں ، تین ماہ کے اندر سکولوں میں بیت الخلاء بنوا کر دیں، مرادعلی شاہ کی محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 17:28

محکمہ تعلیم میںاچھے افسران تعینات کیے ہیں ، تعلیم کے معیار کو پرائمری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے محکمہ تعلیم میںاچھے افسران تعینات کیے ہیں ، ہمیں تعلیم کے معیار کو پرائمری سے لے کر سکینڈری تک بہتر کرنا ہے اب مجھے نتیجہ چاہیے ،بند اسکول کھلنے چاہیں اور انرولمنٹ بہتر ہونی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو انہوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں محکمہ تعلیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر ، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، سیکریٹری تعلیم عبدالعزیز عقیلی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سے جو بھی منظوری چاہیے میں ابھی دینے کیلئے تیار ہوں، اور مجھے ہر صورت میں نتیجہ چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں تمام مسنگ سہولیات پوری کر کے بچوںکو تدریسی عمل کا اچھا ماحول دیں، میں اسٹیٹ آف آرٹ ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی بنانے جارہا ہوں ، یہ کام پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس اکیڈمی سے بہترین اساتذہ ٹریننگ حاصل کر کے نکلیں گے لیکن اس سے پہلے ہمیں اسکول کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کتنی دکھ کی بات ہے کہ 20ہزار اسکولوں میں بیت الخلاء نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ تین ماہ کے اندر ان اسکولوں میں بیت الخلاء بنوا کر دیں اور مجھے اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں ۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہم لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل معیاری تعلیم میں ہے ، آپ تعلیم درست کریں گے تو دہشتگردی اور کرائم ختم ہو جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ یہ اچھی تعلیم کا فقدان ہے کہ قوم مسائل کا شکار ہے ، تعلیمی نصاب کو بہتر کرنے کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اعلیٰ نصاب ہو گا تو بچوں میں اچھی سوچ پیدا ہوگی اورمجھے نصاب کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں کیونکہ نصاب میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلیاں لا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :