وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور دیگرکی ملاقات

کراچی میں پولیس پٹھانوں کو تنگ کر رہی ہے ،غیر ضروری گرفتاریاں ہو رہی ہیں، وفد کی وزیراعلیٰ کوشکایت پٹھان ہمارے بھائی ہیں ، کراچی کی تعمیر ،ٹرانسپورٹ میں اُن کا کردار اہم ہے، ان کیخلاف کوئی تفریق یازیادتی نہیں ہونی چاہیے ،وزیراعلیٰ کی آئی جی کو ہدایت

بدھ 22 مارچ 2017 17:28

وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور دیگرکی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکریٹری جنرل سید اقبال شاہ اور سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان اور اعجاز بلوچ نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کی آرگنائزیشن اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو شکایت کی کہ کراچی میں پٹھانوں کو پولیس تنگ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور پٹھانوں کی غیر ضروری گرفتاریاں ہو رہی ہیں اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پٹھان ہمارے بھائی ہیں ، کراچی کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ میں اُن کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹھانوں کے خلاف کوئی تفریق یازیادتی نہیں ہونی چاہیے اس پر آئی جی سندھ پولیس نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کی خود نگرانی کریں گے اگر اس قسم کی کوئی زیادتی ہوئی ہے تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔