39 سالہ بھارتی شخص اپنی والدہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 17:18

39 سالہ بھارتی شخص اپنی والدہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ..
پونے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : بھارتی شہر کے پونے کے رہائشی ایک 39 سالہ شخص کو اپنی والدہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق بیبویوادی پولیس کے مطابق 39 سال شخص نشے میں دھت ہو کر اپنے ہوش و حواس پر قابو نہیں رکھ سکا۔ تاہم ہوش آنے کے بعد اسے کچھ معلوم نہیں تھا کہ اس نے نشے میں دھت ہو کر کیا کیا ہے۔

39 سالہ شخص کی 58 سالہ والدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ میرے بیٹے نے خود کو مجھ پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ رات کا کھانے کے بعد میرا بیٹا نشے کی حالت میں گھر آیا تو اس نے اپنے کپڑے اتار دئے جس پر میں نے اسے کپڑے پہننے کا کہا تو اسی وقت اس نے خود کو مجھ پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ جس پر میں نے کھانا اپنے بیٹے پر پھینکا اور اسے گھر میں ہی بند کر کے پولیس اسٹیشن کی طرف دوڑ لگا دی۔

پولیس نے 39 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم  نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مجھے کل رات جو کچھ بھی ہوا اسے سے متعلق کچھ یاد نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گذشتہ 15 سال سے شادی ہو چکی ہے اور دو بچے بھی ہیں۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کا چودہ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :