23مارچ کا دن ہمیں پاکستان کی خاطر اپنے آبائو اجداد کی قربانیاں یاد دلاتا ہے،امانت اللہ شادی خیل

بدھ 22 مارچ 2017 17:26

23مارچ کا دن ہمیں پاکستان کی خاطر اپنے آبائو اجداد کی قربانیاں یاد ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے 23مارچ یوم پاکستان پرپوری قوم کو اس تاریخی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان،اتحاد اورتنظیم کا درس ہمارے ذہنوں میں آج بھی قائم ہے، قائداعظم کے فرمودات پر عمل کر کے ایک قوم بن کر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور پنجابی،بلوچی،پٹھان اورسندھی وغیرہ کے نام پر نہیں بلکہ ایک قوم اورپاکستانی بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 23مارچ 1940کو قرارداد پاکستان کا دن تاریخ میںمنفرد اہمیت کا حامل ہے ۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے ہمارے آبائو اجداد نے اپنی زندگیاں اس پاک وطن کی خاطر نچھاور کردیں اور ایک آزاد اسلامی ریاست کی خاطر اپنی جائیدادیں اور گھر بار سب کچھ چھوڑ چھاڑکر ایک عظیم لیڈر قائداعظم کی قیادت میں ایک صف ہوکر آگے بڑھے اور بے تحاشہ قربانیوں کی بناء پر پاکستان جیسا عظیم اسلامی ریاست کا حصول ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان وہ پہلا اسلامی ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :