عوام کی فلاح بہبود کیلئے کام نہ کر نے والوں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،ڈی پی او

بدھ 22 مارچ 2017 17:25

اوکاڑہ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) اللہ کی خوشنودی کیلئے حقائق اور انصاف پر مبنی تفتیش دنیا اور آخرت میں سرخرو کر دیتی ہے جو پولیس افسران عوام کی فلاح بہبود کے لیے کام نہیں کر سکتے ان کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، وہ پولیس افسر رہے گا جو نیک نیتی ، ایماندار ی اور خلوص نیت سے عوام الناس کی خدمت کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن کے غیور ہال میں صدر سرکل کے ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ میٹنگ کیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی نے سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے زیر تفتیش مقدمات میں بریفنگ لی ، انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو جو منصب دیا ہے اس سے آپ کارزق وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم افراد کی داد رسی کا موقع بھی ملتا ہے، ایک مظلوم کی داد رسی ساری زندگی کی عبادت سے بہتر ہے ۔