ناجائز منافع خوروں کو ایک لاکھ 30ہزار روپے سے زائد کے جرمانے

بدھ 22 مارچ 2017 17:25

سرگودھا۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن عف النسا ء نے خادم اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم کے دوران مختلف دکانداروں ‘ ہوٹلوں او رپٹرول ایجنسیوں کو ایک لاکھ 30ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے ۔ انہوں نے مہم کے دوران مجموعی طور پر 20سے زائد تجارتی مراکز پر چھاپے مارے جن میں سے پندرہ دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمد اسلم حیات پٹرول ایجنسی کو دس ہزار ‘ ثمر اقبال فرائی چکس موٹر وے سیال موڑ کو بیس ہزار ‘ عامر ہوٹل موٹر وے کو 25ہزار ‘ سرفراز خان ہوٹل سیال موڑ کو دس ہزار ‘ رحمت اللہ ہوٹل کو بیس ہزار ‘ حسنین شاہ پٹرول پمپ کوٹ مومن کو پندرہ ہزار ‘ عمر حیات پٹرول ایجنسی کوٹ میانہ او رحمید ہوٹل سیال موڑ کو پانچ ‘ پانچ ہزار ‘ محمد اشرف ‘ محمد حسنین سیف ولد منظور احمد ‘ ٹک شاپ کو چار ‘ چار ہزار جبکہ دیگر کو 25ہزار روپے جرمانے کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے بعدازاں تحصیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈز دیکھے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ عوامی فلاح وبہبود کے اداروں او رتجارتی مراکز کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور شکایات پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔