سرگودہا ہسپتال میں ایم آر آئی سمیت جدید تشخیصی مشینری فراہم کی جارہی ہے

بدھ 22 مارچ 2017 17:25

سرگودھا۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آئی آر کی تنصیب آئندہ 6ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی جبکہ گیسٹرو اینڈ رسکوپی ، اینستھزیا،ڈائلیسزاور کیمسٹری اینیلائزز کی سہولیات بھی فراہم کر دی جائیں گی، یہ بات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتا ل کی ایڈ منسٹریٹر کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔

اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کی جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی و ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ، ڈی سی لیاقت علی چٹھہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عرفان فرید، ایڈینل کمشنر طارق خان نیازی ، ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ٹیچنگ ہسپتال میں تشخیصی مشینوں اور یم آئی آر مشین کی خریداری کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کوبتایا گیا کہ ہسپتال کیلئے خریدی جانے والی ایم آر آئی مشین عالمی معیار کی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 11 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ دیگر مشینری کی خرید پر بھی اتنے ہی فنڈز کی توقع ہے ۔ کمیٹی نے مشینوں کی خرید کی منظوری بھی دی۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ہسپتال میںطبی و دیگر عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئے تشخیصی آلات کو محفوظ ہاتھوں کے سپرد کرنے اور پروفیسنلز کو ذمہ داریاں سونپنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ڈاکٹر نادیہ عزیزنے سرگودہا میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مابین بہتر روابط اور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اجلاس میں ایم ایس ڈکٹر پرویز حیدر نے ٹیچنگ و مولا بخش ہسپتال کیلئے تیس نئے سپلٹ ایئر کنڈیشنر اور 400پلاسٹک کرسیاں خرید نے کی منظوری طلب کی۔ کمشنر سرگودہا نے ایم ایس کو مولا بخش ،ہسپتال کو ایک اینستھزیا مشین اور ڈیلیوری ٹیبلر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔