ملتان کی خواتین دستکاری ہنر سے مالامال ہیں، ڈپٹی کمشنر ملتان

بدھ 22 مارچ 2017 17:20

ملتان۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان فاطمہ نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب خاص طورپر ملتان کی خواتین دستکاری کے ہنر سے مالامال ہیں اور میں چاہتی ہوں ان خواتین کونہ صرف ملتان میں بلکہ پوری دنیا میں سراہا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار میں ڈویژنل سظح پر منعقدہ خصوصی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خواتین کے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء ان کے بہترین ہنر کامنہ بولتا ثبوت ہیں،ان اشیاء کی مارکیٹنگ بہترین انداز میں کرنی چاہیے،خواتین کے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء کی دنیا بھر میں تشہیر ہو تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ ملتان کی خواتین ہرطرح کے ہانر میں مہارت رکھتی ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ میری کوشش ہے کہ ملتان صنعت زار میں موجود اب معمولی مسائل کافوری تدارک کرائوں،اس موقع پر صنعت زار خانیوال،میاں چنوں ،لودھراں ،وہاڑی سمیت ملتان سے مختلف این جی اوز نے بھی ہینڈی کرافٹ کے سٹالز لگائے،تقریب میں ایڈوائزری کمیٹی کی ممبر بشری نقوی ایڈووکیٹ،طاہرہ انجم،ڈاکٹر آمنہ ،لودھراں سے محمد افضل،محمد تصور،منیجرصنعت زار ملتان رانا محمود جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :