ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

بدھ 22 مارچ 2017 17:20

سرگودھا۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر یوتھ ونگ زاہد اقبال کمبوہ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی یوم پاکستان کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پاکستان مسلم ن یوتھ ونگ سرگودھا کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوگی ،انہوں نے بتا یاکہ یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب آج 23مارچ 3بجے سہ پہر ڈویژنل دفتر مسلم لیگ ن نیو سول لائن میں منعقد کی جائے گی جس میں یوتھ ونگ سرگودھا کے کارکن بھر پور شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :