ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھاکے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف ریلی

بدھ 22 مارچ 2017 17:20

سرگودھا۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائو فضل الرحمن نے کی، ریلی ڈسٹرکٹ بار روم سے ہوتی ہوئی ڈی پی او چوک تک گئی ، جہاں صدر بار ، سیکرٹری بار وسیم سلیم ڈوگر ، اور سینئر بار رکن خالد اقبال مسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ مواد فوراً ہٹانے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، ریلی میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور گستاخانہ حرکت کی مذمت کی گئی ، مقررین نے حکومت سے فوری طور پر اس مذموم حرکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :